1 مئی 2011 - 19:30

یونیورسٹیوں کے امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر محمد محمدیان نے کہا ہے کہ شہید مطہری کی کتابوں میں اسلامی بیداری پر تاکید ملتی ہے۔

ابنا: محمد محمدیان نے تہران میں منعقدہ حکمت مطہر سیمینار میں کہا کہ علاقے کے حالات سے معلوم ہوتا ہے کہ آیت اللہ شہید مطہری کی بہت سی تمنائيں پوری ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہید مطہری کی کتابوں میں سامراج اور تسلط پسند طاقتوں کےخلاف امت اسلامی کی استقامت پر تاکید ملتی ہے۔ انہوں نے مصر کے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مصر علاقے کے اسلامی ملکوں کے درمیاں اہم کردار کا حامل ہے اور مصری قوم نے اسلامی انقلاب سے متاثر ہوکر بیداری کا ثبوت دیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169